تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:20

امریکہ کا بگرام ایئربیس خالی کرنے سے انکار

جیو نیوز - کابل … امریکہ نے افغان حکومت سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بگرام ایئربیس خالی کرنے سے انکار کردیا ۔ امریکہ نے افغانستان کے ساتھ رواں سال مارچ میں بگرام ایئربیس خالی کرنے کے حوالے سے معاہدہ کیا تھا۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ نے 600 افغان شہریوں کو بگرام ایئربیس پر قید کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ نے 9مارچ2012 ء کو بگرام ایئر بیس پر قید افغان شہریوں کا کنٹرول 9 ستمبر تک افغان حکومت کے حوالے کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ امریکہ اور افغانستان نے جب معاہدہ پر دستخط کیے تھے تو اس وقت ایئربیس پر 3100افغان شہری قید تھے جن کی تعداد اب 600رہ گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.