تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:12

کینیا میں نسلی فسادات کے دوران 11 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

جیو نیوز - نیروبی…کینیا میں نسلی فسادات کے دوران 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ جھڑپیں دریائہ تانہ کے قریبی علاقوں میں ہوئیں جہاں متحارب گروپوں نے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کئے جبکہ درجنوں مکانات کو بھی نذر آتش کر دیا۔ جھڑپوں میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ کینیا میں پچھلے ماہ زمین کے تنازعے پر 52 افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.