تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:29

ترک فوج نے 18 کرد باغیوں کو ہلاک کر دیا

جیو نیوز - استنبول…ترک فوج نے کارروائی کر کے 18 کرد باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے، یہ کارروائی کرد باغیوں کے حملے کے جواب میں کی گئی۔ ترک خبر رساں ادارے اندلس کے مطابق ترک فوج نے جنوب مغربی عراقی سرحد پر واقع بیتو سیاب علاقے میں جوابی کارروائی کر کے 18 کرد باغیوں کو ہلاک کر دیا، یہ علاقہ کرد باغیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، جہاں کرد باغی پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں، حالیہ ہفتے باغیوں کے حملے میں 10 پولیس اور سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق گورنر صوبہ سرناک نے کہا ہے کہ باغیوں کے خلاف آپریشن میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.