تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:36

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران کیخلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

جیو نیوز - قبرص…برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے یورپی یونین کے دیگر ممالک سے ایران پر اس کے متنازعہ جوہری پروگرام کے حوالے سے نئی سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔قبرص میں یورپی یونین کے وزارائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جرمنی کے وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنا بہت ضروری ہے۔ جرمن وزیرِ خارجہ کے اس بیان کی فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے قبرص میں ہونے والے ملاقات میں حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں مثبت سوچ نہیں اپنائی۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آتا تو اس صورت میں مذاکرات کا اگلا دور بہت ضروری ہے۔ دوسری جانب برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ ایران پر مزید دباوٴ بڑھانے کے لیے نئی پابندیاں عائد کرنا بہت ضروری ہے۔ امریکہ اور مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کی آڑ میں جوہری ہتھیار بنا رہا ہے تاہم ایران کا ہمیشہ سے اصرار رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.