تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:25

آسام میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افرادزخمی

جیو نیوز - گوہاٹی …بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افرادزخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی جی پولیس نے بتایا کہ دھماکہ ضلع تنسوکیا کے گاندھی مورتی چوک میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کا مذاکرات مخالف گروپ ملوث ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.