تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 5:36

لبنان میں بند عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی عائد کردی گئی

جیو نیوز - بیروت … لبنان کی حکومت نے پورے ملک میں عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی عائدکردی، خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لبنان کی پارلیمان نے گزشتہ ماہ اس قانون کی منظوری دی تھی جس کے تحت کافی شاپس، ریستورانوں اور بارز سمیت تمام بند عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس قانون کے تحت تمباکو نوشی کی ترغیب دینے والے اشتہارات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ ان اشتہارات کی وجہ سے نوجوان تمباکو نوشی کی جانب راغب ہو رہے تھے۔ واضح رہے کہ لبنان میں سگریٹ، سگار اورشیشہ پینے والے افراد کی تعداد خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نومبر 2010ء میں فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق لبنان کے 46 فیصد مرد اور 31 فیصد عورتیں باقاعدہ طور پر تمباکو نوشی کے عادی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.