تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:13

امریکا بگرام جیل کا کنٹرول کل افغان حکام کے حوالے کردے گا

جیو نیوز - کابل…امریکا بد نام زمانہ بگرام جیل کل کنٹرول کل افغان حکام کے حوالے کردے گا۔ تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں اور زیرحراست رکھنے کا اْنکا اختیار برقرار رہے گا۔بگرام جیل میں تین ہزار قیدی سے زائد ہیں جن میں 50 کے قریب غیر ملکی ہیں۔ ان غیر ملکی قیدیوں میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ان قیدیوں کا مستقبل کیا ہوگا۔ تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ مشتبہ افراد کی گرفتاریوں اور زیر حراست رکھنے کا حق برقرار رکھیں گے۔ اس اعلان نے یہ سوالات پیدا کردیئے ہیں کہ آیا جیل کا کنٹرول افغان حکام کے حوالے کرنا محض علامتی اقدام ہے۔ لیکن صدر حامد کرزئی نے اسے افغانستان کی قومی خود مختاری کو تسلیم کرنے کی طرف اہم قدم قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.