تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:12

عراق میں بم دھماکے اور فائرنگسے 19 افراد ہلاک

جیو نیوز - بغداد…عراق میں سکیورٹی فورسز پر بم حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں11سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے۔عراقی دارالحکومت بغداد کے شمالی حصے میں سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر بم حملے اور فائرنگ سے 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔عراق کے شہر کرکوک میں ہونے والے ایک بم حملے میں پولیس کے زیر تربیت 8 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق حالیہ پرتشدد کارروائیوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسند ملوث ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.