تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:12

جرمنی:مسلم اور یہودی تنظیموں کا ختنے پر پابندی کیخلاف احتجاج

جیو نیوز - برلن…جرمنی کے شہر برلن میں اتوار کو مسلم اور یہودی تنظیموں نے ختنے پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔رواں سال جون میں کولون کی عدالت کی جانب سے ختنہ پر پابندی کے فیصلے کے بعد جرمن میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹروں کے اس عمل میں حصے دار بننے پر پابندی عائد کردی تھی سوائے اس کے کہ جب یہ عمل طبی طور پر ضروری ہو۔جس کے بعد یہودی اور مسلمان تنظیموں نے مشترکہ طور پر جرمنی کے قانون سازوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بچوں کی ختنہ کے حق کا تحفظ کریں۔تاہم اس کے باوجود بیویریا میں ایک راہب کی جانب سے ختنے کرنے پر تفتیش کی جانے کی اطلاع ملنے پر اتوار کو یہودی اور مسلمان تنظیموں نے مشترکہ طور پر احتجاجی مظاہرہ کیااور اپنی مذہبی آزادی کی حفاظت کی لیے آواز اٹھائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.