9 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:34
جاپان اور جنوبی کوریا جزیرہ کے تنازعے پر تحمل کا مظاہرہ
جیو نیوز - ماسکو…امریکی وزیر خارجہ نے جاپان اور جنوبی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ جزائر کے تنازعے پر تحمل کا مظاہرہ کریں۔ روس کے شہر ولادی ووسٹوک میں ایپک کانفرنس کے موقع پرامریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ جاپان اور جنوبی کوریا جزائر کے تنازع پر کشیدگی میں کمی کریں۔اس دوران انہوں نے جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیکو نوڈا اور جنوبی کوریا کے صدر Lee Myung-bak سے ملاقاتیں بھی کیں۔ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ان دونوں رہنماوٴں کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے جزائر کے تنازعے پر پائی جانے والی کشیدگی کا مسئلہ اٹھایا اور زور دیا ہے کہ ان کے مفادات مل کر کام کرنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے میں ہیں۔