10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 6:11
شام کے شہر حلب میں کار بم دھماکہ، 17 افراد ہلاک، 40زخمی
جیو نیوز - دمشق … شام کے شمالی شہر حلب میں کار بم دھماکے میں 17 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق حلب شہر کے مرکزی اسپتال کے قریب واقع ایک عمارت کو بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس سے اسکول سمیت متعدد قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، حملے میں 17 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، حملے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال پہنچا دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 40 افراد زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔