تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:16

امریکی صدر براک اوباما کا ریسٹورنٹ میں انوکھا استقبال

جیو نیوز - واشنگٹن … امریکی صدر براک اوباما فلوریڈا کے شہر فورٹ پائیرس کے ایک ریسٹورنٹ میں گئے تو ریسٹورنٹ کا مالک امریکی صدر کو دیکھ کر اس قدر خوش ہوا کہ بے ساختہ براک اوباما کو گلے لگا لیا، اس غیر متوقع ویلکم پر امریکی صدر سمیت وہاں موجود تمام افراد حیران رہ گئے۔ ریسٹورنٹ مالک نے صدر اوباما کو گلے لگایا اورکسی گہرے دوست کی طرح بے تکلفی میں انہیں اوپر اٹھا لیا جس پر امریکی صدر اپنے اس مداح کی خوشی دیکھ کر مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ ری پبلکن ہیں لیکن گزشتہ انتخابات میں انہوں نے براک اوباما کو ووٹ دیا تھا اور آئندہ بھی وہ براک اوباما کو ہی ووٹ ڈالیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.