تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:33

طالبان سے معاہدہ، امریکا 2024ء تک افغانستان میں رہ سکتا ہے، رپورٹ

جیو نیوز - لندن … طالبان کے ساتھ مصالحت یا سیاسی معاہدے کرکے امریکا افغانستان میں 2024 تک رہ سکتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق طالبان امریکا کے ساتھ جنگ بندی اور سیاسی معاہدے کیلئے راضی ہیں جس کے تحت 2024ء تک امریکا افغانستان میں رہ سکتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان کا ایک گروپ جس کی قیادت ملا عمر کرتے ہیں وہ افغان صدر حامد کرزئی اور ان کی ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کرنے کو راضی نہیں ہیں کیونکہ ملا عمر سمجھتے ہیں کہ کرزئی حکومت کرپٹ اور کمزور ہے۔ اس رپورٹ کو طالبان کے 4 سینئر نمائندوں کے انٹرویو کرنے کے بعد مرتب کیا گیا ہے جنہوں نے مصالحت کیلئے رابطہ کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.