10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:8
افغان طالبان کی برطانوی شہزادے ہیری کو قتل کی دھمکی
جیو نیوز - کابل… افغانستان کے طالبان نے برطانوی شہزادے ہیری کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نامعلوم جگہ سے فون کرکے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ وہ برطانوی تخت وتاج کے تیسرے شہزادے ہیری کوہلاک کرنے کیلئے بڑا پلان بنارہے ہیں ۔ طالبان کے مطابق پرنس ہیری کو اغوا کرنا ان کے لیے اہمیت نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہزادے ہیری پر حملہ کر کے قتل کردینگے۔ صوبہ ہلمند میں گزشتہ سال سے تعینات اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ پرنس ہیری نے گزشتہ ہفتے اچانک افغانستان کادورہ کیا تھا۔