تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:15

بگرام جیل افغان حکومت کے حوالے ،50 قیدی امریکی حراست میں

جیو نیوز - کابل… امریکا نے بگرام جیل افغان حکومت کے حوالے کر دی۔ امریکی فورسز نے افغانستان کی متنازع جیل بگرام حراستی مرکز افغان سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔کابل حکومت کی جانب سے بگرام جیل کی حوالگی کو ملکی سالمیت کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ بگرام جیل جسے افغان حکومت نے پروان حراستی مرکز کا نام دیا ہے، میں مجموعی طور پر تین ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں، جن میں سے 50 غیرملکی قیدیوں کو امریکہ اپنی حراست میں ہی رکھے گا۔ بگرام جیل کی افغان فورسز کو منتقلی افغانستان سے 2014میں غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.