تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:32

صدر پیوٹن کی روسی گیس کمپنی کیخلاف تحقیقات پر یورپی یونین کی مذمت

جیو نیوز - ولادی وستک … روس کے صدر ولا دی میر پیوٹن نے روسی گیس کمپنی گازپروم کے خلاف یورپی یونین کی تحقیقات پر عدم اعتماد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ولاد ی وستک میں اپیک ( اے پی ای سی) اجلاس کے آخری روز پیوٹن نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے کمیشن کا گازپروم کی مشرقی اور وسطی یورپی مارکیٹوں میں مسابقت پر تشویش اور تحقیقات کا فیصلہ تعمیری نہیں اور ہمیں اس فیصلے پر بڑا دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ انہوں نے یورپی یونین پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کروانے کے اس فیصلہ کا باعث یوروزون کی اقتصادی مشکلات ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.