تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:55

نیٹو افغانستان سے طویل مدتی تعاون کیلئے پر عزم ہے،راسمیوسن

جیو نیوز - برسلز…نیٹو کے سیکریٹری جنرل اندریز راسمیوسن نے کہا ہے کہ سال 2014 کے بعد افغان فورسز ملک کے مکمل فوجی نظام کی ذمہ دار ہونگی۔برسلز میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے نیٹو کے سیکریٹری جنرل راسمیوسن کا کہنا تھا کہ گزشتہ عرصہ میں نیٹو پاکستان تعلقات مشکل مرحلے سے گزرے تاہم اب نیٹو اور پاکستان کی تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان کا مثبت تعاون بہت زیادہ ضروری ہے۔راسمیوسن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نیٹو کی کامیابیاں ناقابل شکست ہیں۔ انھوں نے کہاکہ نیٹو افغانستان سے طویل مدتی تعاون کیلئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں سال 2014 کے بعد افغان فورسز کی تربیت کیلئے نیا مشن ترتیب دیں گے۔راسمیوسن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دفاع کو مضبوط بناکر طالبان،حقانی نیٹ ورک اور دیگر تنظیموں کا سخت مقابلہ کیا جائے گا۔ سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہر شہری کی ہلاکت ایک افسوس ناک واقعہ ہوتا ہے۔ انھوں نے افغانستان میں مقامی فورسز کے ہاتھو ں نیٹو افواج پر حملوں کو تشویش ناک قرار دیا۔ انھوں نے عزم ظاہر کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو پنپنے نہیں دیں گے۔ راسمیوسن نے مزید کہا کہ افغانستان میں نیٹو کی کامیابیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.