27 مارچ 2013
وقت اشاعت: 8:49
ڈیوڈ پیٹریاس نے خاتون کیساتھ تعلقات پر عوام سے معافی مانگ لی
جیو نیوز - لاس اینجلس…امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس نے خاتون کے ساتھ تعلقات پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ لاس اینجلس میں ملٹری ٹریننگ اسٹوڈنٹس سے خطاب میں پیٹریاس نے کہا کہ پاوٴلا براڈویل کے ساتھ تعلقات سے ان کے خاندان ،دوستوں اور چاہنے والوں کو جو دکھ پہنچا وہ اس پر شرمندہ ہیں اور اپنے فعل پر معافی مانگتے ہیں۔پیٹریاس کا کہنا تھا کہ وہ اپنی غلطی کے ازالے کی کوشش کریں گے۔ گذشتہ سال پیٹریاس کے ان کی سوانح حیات لکھنے والی خاتون پاوٴلا براڈویل کے ساتھ تعلقات کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد پیٹریاس نے استعفیٰ دیدیا تھا۔