تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 مارچ 2013
وقت اشاعت: 12:26

فرانس: اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی سیل قائم

جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری…وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سابق سفیر شیرافگن خان کی سربراہی میں خصوصی سیل قائم کردیا۔ سفارت خانہ پیرس کے پریس قونصلر طاہر خوشنود کی طرف سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو کسی بھی سرکاری ادارے کے خلاف شکایت ہو تو وہ اپنی شکایت وفاقی محتسب کو بھجوائیں جہاں یہ خصوصی سیل فوری کاوروائی کرے گا۔ بیرون ممالک جن ملکوں میں بہت زیادہ پاکستانی آباد ہیں ان ممالک کے پاکستانی سفارت خانوں میں ایک خصوصی افسر مقرر کیا جارہا ہے جو ان کی شکایات سنے گا نیز اس مقصد کیلئے وفاقی محتسب کی سرکاری ویب سائٹ کے ساتھ دوسری ویب سائٹ کا اجرا بھی کیا جارہا ہے جس کے بعد وفاقی محتسب کو اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ہر ماہ موصول ہونے والی دوہزار سے زیادہ شکایات کو جلد حل کرنے میں مدد ملے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.