27 مارچ 2013
وقت اشاعت: 12:26
فرانس:یوم پاکستان ، بچوں کیلئے قائد اعظم پر مضمون کے مقابلے کا اعلان
جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری…فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے سفیر پاکستان غالب اقبال کی جانب سے مختلف انقلابی اقدام کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا عملی مظاہرہ پیری فیت میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں دیکھنے میں آیا جس میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سفیر پاکستان نے 6 تا 12 سال کے بچوں کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح پر فرانسیسی میں مضمون لکھنے کے مقابلے اور اس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بچے کو دوہزار یورو، دوسری کو ایک ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچے کو پانچ سو یورو انعام دینے کا اعلان کیا۔