تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 مارچ 2013
وقت اشاعت: 16:6

افغانستان میں مقامی طالبان کمانڈر سمیت 20 عسکریت پسند ہلاک

جیو نیوز - کابل … افغانستان کے صوبے لوگر میں افغان اور نیٹو فورسز کے مشترکا آپریشن میں مقامی طالبان کمانڈر سمیت 20 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان دین محمد درویش نے ایک بیان میں بتایا کہ 2 روزہ آپریشن مشرقی صوبے لوگر میں کیا گیا۔ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 شہری بھی زخمی ہوئے۔ نیٹو نے آپریشن میں 24 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ اس دوران 2 مغوری افغان فوجیوں کو بھی چھڑالیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.