تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 مارچ 2013
وقت اشاعت: 23:56

طالبان افغانستان کے استحکام کیلئے امن عمل میں شامل ہوجائیں،اقوام متحدہ

جیو نیوز - نیویارک.... اقوام متحدہ نے طالبان سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان کے استحکام کے لئے امن عمل میں شریک ہوجائیں۔کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندے جان کو بس نے کہا کہ طالبان بھی افغانی ہیں ،انہیںچاہیے کہ وہ افغانستان کے استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔جان کوبس کا کہناتھاکہ آئندہ برس نیٹو فورسز افغانستان سے نکل جائیں گی۔انہوں نے افغان صدر حامد کرزئی کے دورہ قطر اور طالبان کی جانب سے قطر میں ممکنہ طور پر دفتر کھولنے کے اقدامات کو بھی سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان امن عمل میں شامل ہوجائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.