تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:24

چین میں عمارت زمین مین دھنسنے سے سیکیورٹی گارڈ ہلاک

جیو نیوز - بیجنگ…پیروں کے نیچے سے زمین نکلنا تو محاورہ ہے لیکن چین میں ایک سیکیورٹی گارڈ حقیقتاً پیروں تلے زمین نکلنے سے ہلاک ہوگیا۔ چین کے شہر شین زون میں ایک رہائشی عمارت پر تعینات سیکیورٹی گارڈ معمول کے مطابق فرائض انجام دے رہا تھا۔ اس دوران اچانک زمین دھنس گئی اورسیکیورٹی گارڈ غائب ہوگیا۔ریسکیو اہلکاروں نے کافی جدوجہد کے بعد 65 فٹ گہرے گڑھے سے اس کی لاش نکال لی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ عمارت کے قریب ہی غیر قانونی کھدائی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.