29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:44
عراق میں چار کار بم دھماکے 19 افراد ہلاک، 100 زخمی
جیو نیوز - بغداد…عراق میں چار کار بم دھماکوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق دھماکے بغداد اور کرکوک میں ہوئے۔ بم گاڑیوں میں نصب کئے گئے تھے۔ بعض اطلاعات کے مطابق یہ خودکش دھماکے تھے۔ عراق میں یہ دھماکے ایسے موقع پر ہوئے ہیں جب مغربی صوبے الانبار میں عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کو تقویت دینے کے لئے سنی شیعہ یک جہتی کا دن منایا جارہا ہے۔