تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 7:57

چلی : پولیس اور طلبا کے درمیان جھڑپیں ، سڑکیں میدان جنگ

جیو نیوز - سین تیاگو…چلی میں پولیس اور طلبا کے درمیان جھڑپوں سے سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔ دارالحکومت سین تیاگو میں آمریت کے خلاف آواز بلند کرنے والے دو بھائیوں کو 1985 میں پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا، ان بھائیوں کی قربانی کی یاد میں طلبا نے احتجاج کیا،ریلیاں نکالیں ، مشتعل طلبا اور پولیس میں جھڑپوں اور فائرنگ کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ بجلی کی تاریں کاٹ دی گئیں ، ہنگامہ آرائی میں 54 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.