تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:25

سابق سعودی وزیر مواصلات شہزادہ بدر بن عبدالعزیز کا انتقال

جیو نیوز - ریاض …سعودی عرب کے سابق وزیر مواصلات اور نیشنل گارڈ کے نائب سربراہ شہزادہ بدر بن عبدالعزیز انتقال کرگئے ہیں۔ سعودی شاہی دیوان سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر مواصلات اور نیشنل گارڈ کے سابق نائب سربراہ اکاسی سالہ شہزادہ بدر بن عبدالعزیز انتقال کرگئے ہیں۔ وہ سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے بیسویں فرزند تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ منگل کے روز ریاض کی جامع مسجد میں ادا کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.