تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:48

افغانستان میں عدالت اور سرکاری عمارت پر حملہ، 6 افراد ہلاک

جیو نیوز - کابل…افغانستان میں عدالت اور سرکاری عمارات پر طالبان کا حملہ، 6 افراد ہلاک 70 زخمی ہوگئے، افغانستان کے مغربی علاقے فراہ میں دو ملٹری گاڑیوں میں 5 حملہ آوروں نے صبح 8 بجے کے قریب حملہ کیا، حکام کے مطابق صوبائی عدالت کی عمارت کے سامنے کار بم حملے میں دو حملہ آور مارے گئے ، دوحملہ آور سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ، جبکہ کئی گھنٹوں سے ایک حملہ اور کی تلاش کی جارہی ہے،70 زخمیوں میں 11 پولیس اہلکار، 2 فوجی بھی شامل ہیں ، اطلاعات کے مطابق کچھ حملہ آور عدالت کی عمارت سے متصل کابل بینک میں بھی داخل ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.