تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:38

چیچنیا : زیر تعمیر 40 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

جیو نیوز - گروزنی … چیچنیا میں زیر تعمیر 40 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، 30 افراد بچ نکلنے میں کامیاب رہے، کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ ایمرجنسی حکام کے مطابق چیچن دارالحکومت گروزنی میں 40 منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے شعلے آسمان تک بلند ہوتے رہے، 30 افراد آگ سے بچنے میں کامیاب رہے، حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.