تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:59

بحرین: لوگ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے

جیو نیوز - مناما…بحرین میں لوگ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔۔ پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔بحرین کے گاوٴں دیراز میں لوگوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔جس کے بعد پولیس نے بھی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔کئی مظاہرین نے ماسک پہنے ہوئے تھے۔ جس کی وجہ سے مظاہرین کی شناخت میں مشکلات پیش آئیں۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کافی دیر تک جاری رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.