5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:9
بھارت : زیر تعمیر عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد30 ہوگئی
جیو نیوز - ممبئی… بھارت میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد30 ہوگئی ہے۔تہانے پولیس کنٹرول روم کے مطابق جائے وقوعہ سے مزید لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے ،مرنے والوں میں 10 بچے ، او ر 8 خواتین بھی شامل ہیں۔ 69 افراد زخمی ہیں پولیس نے دوبلڈرزSalil اور خلیل جمعدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،7 منزلہ عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی جارہی تھی ، عمارت کی پہلی چار منزلوں کورہائشی فلیٹ اور دفاتر کے طور پر استعمال کیا جارہا تھاجہاں 35 کے قریب خاندان آباد تھے۔