تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:43

حکومت کا پانچ سالہ دور لوٹ مار اور کرپشن پر مشتمل تھا ،منور حسن

جیو نیوز - کوئٹہ…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ گذشتہ حکومت نے پانچ سالہ دور میں لوٹ مار اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا،سیاسی جماعتوں کو آئین کی شق 62اور 63پرپورا اترنے والے امیدواروں کو آگے لانا چاہئے تھا۔ لاہور سے کوئٹہ پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرسیاسی جماعتوں کی جانب سے 62,63کی شقوں پر پہلے سے ہی کام کرلیا جاتا توامیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت مسائل پیدا نہ ہوتے، اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے ن لیگ اور تحریک انصاف سے بات چیت جاری ہے،اس موقع پر انہوں نے قوم پرست جماعتوں کی جانب سے انتخابی عمل میں حصہ لینا خوش آئند قرار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.