تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:15

ایرانی جوہر ی پروگرام پر مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، امریکا

جیو نیوز - انقرہ…امریکی وزیر خارجہ جان کیری کاکہناہے کہ ایران کے متنازع جوہر ی پروگرام پر مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔ترکی میں وزیر خارجہ احمدDavutoglu سے ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ ترکی متحرک اور حوصلہ افزا ملک ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے ، ترکی میں وزیراعظم طیب اردگان سے ملاقات کے بعد جان کیری اسرائیل اور راملہ جائیں گے ، انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے مذاکرات کا وقت تیز ی سے گزرہاہے ، اُسے صرف باتوں تک نہ رکھا جائے ،ایران کے لیے اب بھی مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.