8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 0:23
سلمان خان کے خلاف ممبئی ایکسیڈنٹ کیس کی سماعت آج ہوگی
جیو نیوز - ممبئی… بالی وڈ اداکار سلمان خان کے خلاف ممبئی ایکسیڈنٹ کیس کی سماعت آج ہوگی۔ جرم کی نوعیت تبدیل کیے جانے کے خلاف سلمان خان کی اپیل بھی سنی جائے گی۔ سلمان خان پر الزام ہے کہ انھوں نے ستمبر 2002 میں اپنی گاڑی سے فٹ پاتھ پر سوئے کچھ لوگوں کو کچل دیا تھا جس سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے۔ پہلے ان پر قتلِ خطا کا الزام تھا جس میں 2 سال قید کی سزا ہوسکتی تھی مگر مجسٹریٹ نے سماعت کے بعد جرم کی نوعیت سنگین قرار دیتے ہوئے کیس سیشن کورٹ بھیج دیا تھا۔ دبنگ خان نے مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔ آج سیشن کورٹ میں پہلے ان کی اپیل کی سماعت ہوگی جو مسترد کردی گئی تو کیس مزید آگے چلے گا تاہم سلمان کو سمن جاری نہیں کیے گئے اس لیے وہ آج عدالت نہیں آئیں گے۔ ہٹ اینڈ رن کیس میں الزام ثابت ہونے پر سلمان خان کو 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔