تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:33

بنگلا دیش میں مذہبی جماعت کی اپیل پر پہیہ جام ہڑتال

جیو نیوز - ڈھاکا…بنگلا دیش میں ایک مذہبی جماعت کی اپیل پر ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال ہے۔ ڈھاکا میں مظاہرین نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں اور جلوس نکالے۔مذہبی جماعت حفاظت اسلام کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کی کال کے دوران ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ جلوس نکالے گئے اور مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ بنگلا دیش میں کچھ دنوں پہلے بھی حزب اختلاف کی 18 جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کی گئی تھی۔ ہڑتال سے ملک کو معاشی اور سماجی طور پر نقصان کا سامنا ہے۔اس دوران مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے کئی سڑکیں بند کردیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.