تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:0

عالمی رہنماوٴں کا مارگریٹ تھیچر کو خراج عقیدت

جیو نیوز - لندن…عالمی رہنماوٴں کی جانب سے برطانیہ کی سابق وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملکہ ایلزبتھ نے ایک پیغام میں مارگریٹ تھیچر کو عظیم لیڈر قرار دیتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اسپین کا دورہ مختصر کر کے واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما نے مارگریٹ تھیچر کو دنیا کے لیے مثال قرار دیا جبکہ سابق سوویت صدر میخائل گوربا چوف نے کہا کہ تھیچر شاندار سیاستدان تھیں۔ برطانیہ کی سابق وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر8 اپریل کو87 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.