تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:17

معروف شخصیات کے خطوط اور تاریخی دستاویزات نیلامی کیلئے پیش

جیو نیوز - نیویارک…امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن، جرمنی کے حکمراں ایڈولف ہٹلر اور اداکارہ مارلن منرو سمیت متعدد معروف شخصیات کے خطوط اور تصویریں اور دیگر تاریخی دستاویزات نیلامی کے لیے پیش کردی گئی ہیں۔نیویارک میں ایک امریکی شخص کے ذاتی ذخیرے میں شامل نادر و نایاب تاریخی دستاویزات 30 مئی کو نیلام کی جائیں گی۔ ان نوادارت میں امریکی صدر جارج واشنگٹن، تھامس جیفرسن، اداکارہ مارلن منرو، موسیقار جان لینن اور کارل مارکس سمیت کئی مشہور شخصیات کے خط، ہٹلر اور مسولینی کی تصویریں اور معروف سائنسدان تھامس ایڈیسن کے ہاتھ سے بنائے گئے بلب کے خاکے شامل ہیں۔ منتظمین کو امید ہے کہ250 سے زائد خطوط اور دیگر تاریخی اشیا کی نیلامی سے 50 لاکھ ڈالر حاصل ہوسکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.