تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:43

بلغراد میں مسلح شخص نے بیٹے اور خواتین سمیت12افراد کوگولی ماردی

جیو نیوز - بلغراد…سربیا میں مسلح شخص نے بیٹے کو ہلاک کرکے 13پڑوسیوں کوبھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دارالحکومت بلغراد کے مضافات میں واقع ایوانکا گاوٴں میں 60 سالہ مسلح شخص Ljubisa نے اپنے بیٹے کو گولی مار کرہلاک کردیا۔باری باری مختلف گھروں میں جاکر فائرنگ کی اور 6 خواتین اور 2سالہ بچے سمیت 12 افرادکو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ حملہ آور نے بعدمیں اپنی بیوی اور خود کو بھی گولی مار لی تاہم دونوں زندہ بچ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.