9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:4
ایران:بوشہیر کے نزدیک زلزلے کے شدید جھٹکے،شدت 6.1تھی
جیو نیوز - تہران …ایران میں بوشہیر کے نزدیک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 محسوس کی گئی۔اب تک 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے شہر بوشہیر میں شام کے وقت شدیدزلزلے کے بعد لوگ گھر وں سے نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے قطر،بحرین ،سعودی عرب اور دبئی تک محسوس کئے گئے۔