9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:33
مارگریٹ تھیچر کی آخری رسومات 17 اپریل کو ادا کی جائیں گی
جیو نیوز - لندن…سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کی آخری رسومات 17 اپریل کو ادا کی جائیں گی۔برطانیہ کی آئرن لیڈی مارگریٹ تھیچر کی میت ان کے انتقال کی جگہ سے نا معلوم مقام پر منتقل کردی گئی ہے۔برطانوی حکومت کے مطابق سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات 17 اپریل کو ادا کی جائیں گی۔ برطانوی ملکہ اور شہزادہ فلپ بھی دیگر رہنماوٴں کے ساتھ ان کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔مارگریٹ تھیچر دوسری برطانوی وزیر اعظم ہونگی جن کی آخری رسومات سرکاری سطح پر پورے اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔مارگریٹ تھیچر کی موت کے بعد سوگ میں برطانیہ کا پرچم یونین جیک سرنگوں ہے۔دنیا بھر کے رہنما وٴ ں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔