9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 23:41
میڈریڈ: جعلی شادی کرانے والے گروہ کے 26 افراد
جیو نیوز - میڈریڈ… اسپین اور یورپ کے دیگر تین ملکوں میں پولیس نے جعلی شادی کرانے والے گروہ کے 26 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گروہ کے افراد یورپ کے مختلف ملکوں میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کے رہائشی اجازت نامے کے لئے جعلی شادیاں کراتے تھے، گرفتار افراد میں یورپ بھر کے گینگ کا رہنما بھی شامل ہے،یہ گروہ اسپین ،فرانس ،پرتگال ،جرمنی ،ڈنمارک اور نیدرلینڈ میں کام کرتا تھا اورپولیس نے اس گروہ پر بینک فراڈ اور دستاویزات میں جعلسازی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔