9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 23:53
ایران میں زلزلہ، 37 افراد ہلاک،800 سے زائد زخمی
جیو نیوز - تہران....ایران میں بوشہر کے نزدیک 6.1 شدت کے زلزلے کے باعث 37 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے۔جھٹکے قطر، بحرین، سعودی عرب، کویت، دبئی تک محسوس کیے گئے۔ ایران میں بوشہر کے نزدیک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ اب تک37 افرادکے ہلاک اور 800 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے شہر بوشہر میں شام کے وقت شدیدزلزلے کے بعد لوگ گھر وں سے نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے قطر،بحرین ،سعودی عرب،کویت اور دبئی تک محسوس کئے گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے ایک گھنٹے بعد بھی مزید آفٹر شاکز محسوس کئے گئے۔زلزلے کے مرکزی مقام کے اطراف کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔گورنر بوشہر کے مطابق جوہری پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔