12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:39
ڈی این اے دریافت کرنے والے سائنس دان کا نوبل انعام نیلام
جیو نیوز - نیویارک…کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے، ڈی این اے دریافت کرنے والے سائنسدان کو ملنے والا،نوبل انعام، 22 لاکھ ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔نیویارک میں ،برطانوی سائنسدان،فرانسس کرک ،کے خاندان کی جانب سے نیلامی کے لئے دس اشیا رکھی گئی تھیں،جن میں سے ان کا اپنے 12 سالہ بیٹے کو لکھا گیاایک خط 53 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا،خط میں DNA کی شکل کے بارے میں بتایا گیا تھا۔اس کے ساتھ ہی DNA دریافت کرنے پر ملنے والانوبل انعام بھی 22 لاکھ 70 ہزار ڈالر میں ،شنگھائی کی بایو میڈیکل کمپنی کے مالک ، جیک وینگ نے خرید لیا۔ فرانسس کرک کی پوتی کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان نے نوبل انعام اور دیگر اشیا نیلام کرنے کا فیصلہ،سائنسی تحقیق کے لئے رقم جمع کرنے کے لئے کیا۔ تاریخ میں صرف دوسرا موقع ہے کہ کوئی نوبل انعام کسی عوامی نیلامی میں فروخت ہوا ہو۔