12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:14
فیڈل کاسترو کا خراج عقیدت،گانا ہو گو شاویز سے منسوب
جیو نیوز - ہوانا…کیوبا کے رہنما اور سابق صدر فیڈل کاسترو نے اپنے آنجہانی دوست ونیزویلا کے سابق صدر ہوگوشاویز کے نام ایک گانا منسوب کیا ہے۔گانے کا عنوان The Friend's Returnہے۔ کیوبا کی حکومت نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں فیڈل کاسترو اپنے آنجہانی دوست ہوگوشاویز کے نام یہ گیت منسوب کر رہے ہیں۔ ہوگوشاویز کی فیڈل کاسترو کے ساتھ گہری دوستی اور مضبوط سیاسی روابط تھے۔