12 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:54
افغانستان میں طالبان نے13 فوجیوں کو قتل کردیا
جیو نیوز - کابل…افغانستان میں طالبان نے پاکستانی سرحد کے قریب حملہ کرکے تیرہ افغان فوجیوں کو قتل کردیا۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ کنڑ صوبے کے علاقے ناری میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔ لڑائی میں تیرہ فوجی مارے گئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔