تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:2

عراقکے مختلف شہروں میں کا ر بم دھماکے، 11 افراد ہلاک ، 118 زخمی

جیو نیوز - بغداد…عراق میں 11کا ر بم دھماکوں میں 11 افراد ہلاک اور 118 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق قریبی قصبے طوز میں تین کار دھماکے ہوئے۔ واقعے میں 6افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔ ناصریہ میں ہونے والے دو کار دھماکوں میں 14 افراد زخمی ہوئے۔کرکوک اور سمارا کو بھی کار بم دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا جہاں 5 افراد جان سے گئے اور درجنوں زخمی ہوگئے۔بم دھماکوں سے متاثر ہ علاقوں کو امدادی ٹیموں نے گھیرے میں لے کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.