تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:34

امریکی شہر بوسٹن میں 2 دھماکے، 4 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی

جیو نیوز - بوسٹن…امریکا کی ریاست میساچوسس کے شہربوسٹن میں 2دھماکے ہوئے ہیں جن سے 4افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔یہ دھماکے اس میراتھون کے محض 3گھنٹے بعد ہوئے جس میں 26 ہزار افراد شریک تھے۔امریکی صدرنے واقعہ کی تحقیقات کاحکم دیدیا ہے۔ بوسٹن میں دھماکے کی موبائل کیمرے سے بنی ویڈیو حاصل کرلی گئی ہے جس میں مرکزی شاہراہ کے ایک جانب دھماکا ہوا۔ ایسا ہی دھماکا قریب ہی ایک اور جگہ پر بھی ہوا۔ دونوں واقعات میں کئی افراد زخمی ہیں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے علاقے کوسیل کردیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔دھماکے فنش لائن کے قر یب ہوئے جس میں 4 افراد اور 30 سے زائد افرادزخمی ہیں، جنہیں اسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔میساچوسس میں دھماکے کے بعد نیویارک اور واشنگٹن سمیت دیگرریاستوں میں بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور نیویارک میں انسداددہشت گردی کے اہل کاروں کو تعینات کیا جارہا ہے۔وائٹ ہاوٴس کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے بوسٹن دھماکوں کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے اورانتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ دھماکوں کی تحقیقات کے لیے تعاون کریں ۔یہ دھماکے یکے بہ دیگر چند سیکنڈ کے فرق سے ہوئے میراتھون میں 26 ہزار افراد شریک تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.