تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 23:34

بوسٹن میں لائبریری اور میراتھون میں 3 دھماکے، 2 افراد ہلاک

جیو نیوز - بوسٹن…امریکی شہر بوسٹن میں 3 دھماکے ہوئے ہیں جن میں 2 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔ 2دھماکے سالانہ میراتھون کے دوران جبکہ تیسرا دھماکا جے ایف کے لائبریری اینڈ میوزیم میں ہوا۔ بوسٹن پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق بوسٹن میں سالانہ میراتھون جاری تھی جس میں 96 ممالک کے تقریباً ریس کے شرکاء فنش لائن کے قریب پہنچے تو سڑک کے کنارے زوردار دھماکا ہوا۔ چند سیکنڈ بعد ہی 50 سے 100 گز دور ایک اور دھماکا ہوا جس کے بعد افرا تفری پھیل گئی۔ دھماکے انتہائی زور دار تھے جن سے عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔ بوسٹن کے پولیس کمشنر ایڈ ڈیوس نے میڈیا کو بتایا کہ تقریباً آدھے گھنٹے بعد جے ایف کے لائبریری اینڈ میوزیم میں بھی دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔ دھماکوں کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا جن میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔واقعے کے بعد بوسٹن میں موبائل فون سروس بند کردی گئی۔ سیکیورٹی اہل کاروں نے متاثرہ علاقہ سیل کردیا اور پروازوں پر بھی عارضی پابندی لگادی گئی۔ دریائے چارلس پر واقع پل بھی بند کردیئے گئے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے دھماکوں کی تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے تمام اداروں کو تعاون کی ہدایت کی ہے۔ وائٹ ہاوٴس میں اسپیشل سیل قائم کردیا گیا ہے جہاں بوسٹن کی انتظامیہ سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لی جارہی ہے۔۔نیویارک اور واشنگٹن سمیت دیگرریاستوں میں بھی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی جبکہ وائٹ ہاوٴس کے اردگرد کا علاقہ بند کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.