تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:55

قومی دن کے موقع پر شامی صدر نے عام معافی کا اعلان کر دیا

جیو نیوز - دمشق… شا م کے صدر بشار الاسد نے قومی دن کے موقع پر ہونے والی تعطیل پرعام معافی کا اعلان کیا ہے، رپورٹ کے مطابق عام معافی کے اعلان کے تحت 16 اپریل سے قبل جرائم میں ملوث افراد آئیں گے، رپورٹ میں سزائے موت عمر قید با مشقت میں تبدیل کردیاگیا ہے، منشیات فروشی ، اسمگلنگ اور سازشوں میں ملوث افراد پر عام معافی کااطلاق نہیں ہوگا، حزب اختلاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ یہ عام معافی صرف اسی صورت میں کہلا سکتی ہے ،،، جب آئندہ چنددنوں میں بچوں اور عورتوں سمیت ایک لاکھ 60 ہزار افراد کورہا کیا جائے گا،جبکہ مخالفین کاکہناہے کہ ہزاروں سیاسی قیدیوں کی رہائی کے بغیریہ معافی بے معنی ہے، 17 اپریل 1946 کوشام نے فرانس سے آزادی حاصل کی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.