تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:52

بنگلور میں بی جے پی دفتر کے سامنے دھماکا، 16 افراد زخمی

جیو نیوز - بنگلور…بھارت کے شہر بنگلور میں بی جے پی کے دفتر کے سامنے دھماکے میں 8 پولیس اہل کاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل میں زور دار دھماکا ہوا ، دھماکے سے قریب کھڑی پولیس وین تباہ ہوگئی اور دوسری گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پایا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.