19 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:13
بوسٹن دھماکے، ایک مشتبہ ملزم ہلاک، دوسرے کی تلاش جاری
جیو نیوز - بوسٹن…امریکی پولیس نے بوسٹن میراتھن میں ملوث ایک مشتبہ حملہ آور کو کارروائی میں ہلاک کردیا ہے دوسرے حملہ آور کی تلاش میں بوسٹن کی تمام ٹرانسپورٹ سروس معطل کردی گئی۔بوسٹن میراتھن میں 2 دھماکے کرکے 3 افراد کی جان لینے والے مشتبہ حملہ آوروں کی ایف بی آئی نے تصاویر شائع کیں ، ان حملہ آورورں نے آج بوسٹن یونیورسٹی کے قریب فائرنگ کرکے ایک پولیس آفیسر کو بھی ہلاک کیا، سیکورٹی اہلکاروں کے یونیورسٹی پہنچنے پر 2 دھماکوں کے علاوہ فائرنگ بھی سنی گئی ، جس کے نتیجے میں اہلکار زخمی بھی ہوئے ، بوسٹن پولیس کمشنر ایڈ ڈیوس کے مطابق آپریشن کے دوران مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیاتھا ، جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اور پولیس دوسرے مشتبہ حملہ آور کی گھر گھر تلاش کررہی ہے ،پولیس کمشنر نے حملہ آوروں کو دہشت گرد قرار دیا ہے ، امریکی میڈیا کے مطابق بوسٹن دھماکے میں ہلاک ہونے والے مشتبہ حملہ آور نے جسم سے دھماکا خیز مواد باندھا ہوا تھا،بوسٹن ریجن میں تمام ٹرین اور بس سروس بھی معطل کردی گئی،پولیس نے بوسٹن میں شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کردی۔